Daily Roshni News

غزہ پالیسی کیخلاف امریکی مسلم رہنماؤں کا وائٹ ہاؤس افطار ڈنر کے بائیکاٹ کا فیصلہ

غزہ جنگ پر جوبائیڈن کی پالیسیوں کے خلاف امریکی مسلم رہنماؤں نے آج وائٹ ہاؤس میں ہونے والے روایتی افطار  ڈنر کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

غزہ جنگ پر امریکی پالیسی کےخلاف امریکن مسلم تنظیموں نے بطور  احتجاج وائٹ ہاؤس کے باہر افطار تقریب کےاہتمام کا اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی افطار  میں اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا (اکنا) اور  امریکن مسلمز فار فلسطین (اے ایم پی) شامل ہوں گی۔

امریکا میں اسلامی تنظیمیں غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف  اور امریکی حکومت کی اسرائیلی بے حمایت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ان کابائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی پر زور دیا جائے۔

خیال رہےکہ  وائٹ ہاؤس کا سالانہ افطار  رمضان کے اختتام  پر کیا جاتا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں افطار  استقبالیہ آج ہو رہا ہے۔

افطار  میں امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام اور  مسلم اکثریتی ممالک کے سفراء کی شرکت متوقع ہے۔

Loading