ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو ز انٹرنیشنل) حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسُوْلُ اللہ صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا: ’’ہر وہ دن جس میں سورج طلوع ہو(یعنی روزانہ) انسان کے ہر جوڑ پر صدقہ ہے،دو آدمیوں کے درمیان انصاف کرنا صدقہ ہے، آدمی کو اس کی سواری پر سوار کرانے یا اس کا سامان رکھوانے پر مدد کرنا صدقہ ہے، اچھی گفتگو صدقہ ہے، نماز کی طرف اٹھنےوالا ہر قدم صدقہ ہے اور راستے سے تکلیف دہ چیز دور کرنا صدقہ ہے۔‘‘ (مسلم، ۲/ ۲۷۹، حدیث:۲۸۹۱)
انتخاب۔۔۔۔علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی