ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو زانٹرنیشنل) حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا کہ ایک آدمی نے ایک کتے کو دیکھا جو پیاس کی و جہ سے گیلی مٹی چاٹ رہا تھا تو اس شخص نے اپنا موزہ لیا اور اس میں چلو سے پانی بھر کر اس کتے کو پلایا یہاں تک کہ وہ سیراب ہوگیا تو اللّٰہ تعالیٰ کو اس کا یہ کام پسند آیا اور اس کو جنت میں داخل کردیا۔ (صحیح البخاری، الحدیث:۱۷۳، ج۱،ص۸۳)
انتخاب۔۔۔۔علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی