ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو ز انٹرنیشنل) حضرتِ سَیِّدُنا جابِر بن عبدُ اللہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنہُ فرماتے ہیں کہ نَبیِّ مُکَرَّم،ﷺ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے لوگو!مرنے سے پہلے اللہ عزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں توبہ کرلو اور مَشْغُولِیَت سے پہلے نیک اعمال کرنے میں جلدی کرلو اوراللہ عزَّوَجَلَّ کاکثرت سے ذکر کرنے اورپوشیدہ اور ظاہری طور پر کثر ت سے صَدَقہ کے ذریعے اللہ عزَّوَجَلَّ سے اپنارابطہ جوڑلوتوتمہیں رِزق دیا جائے گا،تمہاری مدد کی جائے گی اور تمہاری حالت درست کی جائے گی۔ (ابن ماجہ، ۲/۵، حدیث:۱۰۸۱)
انتخاب۔۔۔۔علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی