Daily Roshni News

فرمان عالی شان۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے ’’اے انسان! جب تک تومجھ سے دعا کرتا اور امید رکھتا رہے گا میں تیرے گناہ بخشتا رہوں گا، چاہے تجھ میں کتنے ہی گناہ ہوں مجھے کوئی پرواہ نہیں۔اے انسان! اگر تیرے گناہ آسمان تک پہنچ جائیں،پھر تو بخشش مانگے تو میں بخش دوں گا مجھے کوئی پرواہ نہیں۔اے انسان! اگر تو زمین بھر گناہ بھی میرے پاس لے کر آئے لیکن تو نے شرک نہ کیا ہو تو میں تجھے ا س کے برابر بخش دوں گا۔( ترمذی، ۵/۳۱۸، الحدیث: ۳۵۵۱)

انتخاب۔۔۔۔علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی

Loading