ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )حضرت شداد بن اوس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’سمجھ دار شخص وہ ہے جو (دنیا میں ہی) اپنا محاسبہ کر لے اور آخرت کی بہتری کے لئے نیک اعمال کرے اور وہ شخص احمق ہے جو اپنے نفس کی خواہشات کی پیروی کرے اور اللّٰہ تعالیٰ سے آخرت کے انعام کی امید رکھے۔ (ترمذی، ۲۵-باب، ۴ / ۲۰۷، الحدیث: ۲۴۶۷)
انتخاب۔۔۔ علامہ غلام مصطفٰےنقشبندی