ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) حضرت ابوسعید بن ابو فضالہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جب اللّٰہ تعالیٰ تمام اَوّلین و آخرین کو اس دن میں جمع فرمائے گا جس میں شک نہیں ، تو ایک مُنادی ندا کرے گا، جس نے کوئی کام اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے لیے کیا اور اس میں کسی کو شریک کرلیا وہ اپنے عمل کا ثواب اسی شریک سے طلب کرے کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ شرک سے بالکل بے نیاز ہے۔ ( ترمذی، ۵ / ۱۰۵، الحدیث: ۳۱۶۵)
انتخاب۔۔۔ علامہ غلام مصطفٰےنقشبندی