Daily Roshni News

فرمان عالی شان ۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل) حضرت عبد اللّٰہ بن خبیب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں :ہم پر ہلکی بارش ہوئی اور اس وقت اندھیرا چھایا ہوا تھا اور ہم نبی کریم   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ  کا انتظار کر رہے تھے تاکہ وہ آ کر ہمیں نماز پڑھائیں ،پھر حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ ہمیں نماز پڑھانے کے لئے تشریف لائے اور ارشاد فرمایا’’پڑھو!میں نے عرض کی :کیا پڑھوں ؟ ارشاد فرمایا:’’صبح شام تین تین بار قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ  اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ  پڑھو، ان کی تلاوت کرنا تمہیں ہر بری چیز سے بچائے گا۔ (سنن نسائی ۱-باب، ص۸۶۲، الحدیث: ۵۴۳۸)

انتخاب۔۔۔ علامہ غلام مصطفٰےنقشبندی

Loading