ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ) امام مسلم نے حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے، کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا : ’’تین شخصوں سے اللہ تعالٰی نہ کلام فرمائے گا اور نہ انھیں پاک کریگا اور نہ ان کی طرف نظرِ رحمت فرمائے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہوگا
(1)۔ بوڑھا زنا کرنے والا ،
(2)۔ جھوٹ بولنے والا بادشاہ
اور (3)۔ فقیر متکبر۔‘‘
(📗’’صحیح مسلم‘‘، کتاب الإیمان، باب بیان غلظ تحریم إسبال الإزار ۔۔۔ إلخ، الحدیث: ۱۷۲۔(۱۰۷) ، ص ۶۸۔ )
جمعہ مبارکانتخاب۔۔۔ علامہ غلام مصطفٰےنقشبندی