Daily Roshni News

فرمان عالی شان ۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) ‏ایک بار ایسا ہوا کہ حضرت سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے ایک غلام نے ایک ہی قسم کا جوڑا پہن رکھا تھا حضرت سیدنا معرور بن سوَید رضی اللہ تعالی عنہ نے آپ سے اس کا سبب پوچھا؟ توسیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ تعالی عنہ نے بیان کیا کہ مجھ سے رسول اللہﷺ نے فرمایا۔ اے ابوذر جس کے ماتحت اس کا کوئی مسلمان بھائی کا کام کرتا ہو۔اسے چاہیے کہ جو خود کھائے ویسا اسے بھی کھلائے، جیسا خود پہنے ویسا اسے بھی پہنائے، ان سے ایسا کام نہ لو جو ان کی طاقت سے زیادہ ہو، اور اگر ایسا کوئی کام ان کے ذمہ لگاؤ تو خود بھی ان کی مدد کیا کرو”(صحیح  البخاری کتاب العتق۔حدیث۔٢٥٤٥۔ص٦٩٥۔٦٩٦)

انتخاب۔۔۔ علامہ غلام مصطفٰےنقشبندی

Loading