فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام الہدی یتیم خانہ تہکال میں یتیم بچوں کے لیے افطاری کا اہتمام کیا گیا۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )پروگرام کی صدارت فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے صدر ابرار خلیجی نے کی
جس کے مہمان خصوصی قومی امن کمیٹی برائے مذہب ہم آہنگی و انسانی حقوق خیبر پختون خواہ کے وائس چیئرمین عادل خان ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیہ جبین ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہارون سلیم تھےدیگر نگران کابینہ میں نگران یوتھ وزیراعلی
ثاقب علی ،نگران یوتھ اسپیکر ڈاکٹر صلاح الدین ،سینئرز یوتھ وزرائے اور ممبرز و یوتھ ایم پی ایز نے شرکت کی۔
فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کی جانب سے افطاری کے علاؤہ بچوں کی کھانے کی چیزیں ،کھیلنے کی چیزیں ،عیدی اور کپڑے تقسیم کیے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ھوئے انسانی حقوق کے پی کے کے وائس چیئرمین عادل خان نے کہا کہ ہم سب ایسی طرح مل کر ان یتیم بچوں کی خدمت اور دیکھ بال کرینگے اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز اٹھائینگے
آخر میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیہ جبین نے
ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے بچوں کے لیے جلد فری میڈیکل کیمپ لگانے کے احکامات جاری کی۔