فے کی بولی’۔۔
پاک و ہند کی ایک خفیہ زبان”
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )فے کی بولی کو ایک پرسرار زبان سمجھا جاتا ہے۔۔ یہ ایک ایسی بولی ہے جو بولنے والے اس وقت بولتے ہیں جب انہیں دوسروں سے کوئی بات چھپانی ہوتی ہے،اسے عرف عام میں’’ ف‘‘ کی بولی یا ف کی زبان کہا جاتا ہے ۔۔۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں یہ بولی بہت زیادہ استعمال ہوتی تھی۔۔۔۔مشاہدہ میں آیا ہے کہ زیادہ تر لڑکیاں لڑکوں کے سامنے اپنی باتیں چھپانے کے لئے اس بولی کا سہارا لیتی تھیں ۔
’’ف‘‘ کی بولی قواعد کے بغیر بولی جاتی ہے۔خفیہ معاملات مثلاً پیسوں کے لین دین،چوری،چکر بازی کے سلسلہ میں اس کا سہارا لیا جاتا ہے۔
اس زبان میں ’’ف‘‘ کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے،ہر لفظ میں دو یا زیادہ مرتبہ ’’ف‘‘ شامل کیا جاتا ہے جس سے عام زبان کا لفظ ’’ف‘‘ کی وجہ سے اپنی ساخت اور صوت بدل لیتا ہے جیسا کہ یہ جملہ ہے ’’مجھے تم سے پیار ہے‘‘ ف کی بولی میں اسکو یوں ادا کیا جائے گا ’’مفجفھے تفم سفے پفیفار ہفے‘‘’’اتنے دن کہاں رہے ؟‘‘ ’’ افتنفے دفن کفہفاں رفہفے ‘‘۔۔۔۔ وغیرہ ۔۔۔۔
بعض لوگ حروف ابجد کے کسی بھی لفظ کی مدد سے یہ بولی بولتے ہیں۔مثلا،ع،ق،ش،م وغیرہ ۔۔۔
فے کی بولی ایک زبان کا کھیل ہے جو پاکستان میں اردو اور پنجابی بولنے والے افراد استعمال کرتے ہیں۔ ۔ مقصد اسکا رازداری ہے کہ دوسرے یہ بات سمجھ نہ پائیں۔
۔ ف ۔۔۔کی طرح ” چے” “پے” اور میم کی بولی زبان کے کھیل کی ایک اور پیچیدہ زبان ہے۔
بلکہ کچھ جگہوں پر تو دو الفاظ کو ملا کے خفیہ بولی بنائی جاتی ہے ۔۔۔مثلاً “پ + ن “کی بولی۔۔۔۔یا ” ن +ٹ ” کی بولی وغیرہ ۔۔
۔۔میں نے لڑکپن میں ” ف ” کی بولی کے ساتھ ساتھ ، “پ ن “اور ” ن ٹ ” کی بولی نہ صرف سیکھی بلکہ دوستوں کے ساتھ روانی سے بولا کرتا تھا۔۔۔ ن ٹ ۔۔ کی بولی زیادہ مشکل ہے لیکن میں اور میرے چند دوست زیادہ آسانی سے بول لیتے تھے۔۔۔تاکہ ہم جو باتیں کریں وہ کسی کو سمجھ نہ آئیں۔۔۔
۔۔۔۔ کمینی سی خوشی بھی ہوتی تھی کہ کوئی بھی ہماری باتیں نہیں سمجھ سکتا۔۔۔
ایک دفعہ پی سی او سے ایک دوست نے ن ٹ کی زبان میں مجھ سے بات کی تو ارد گرد کھڑے افراد نے آپس میں کہا کہ اسے پکڑ کر تھانے لے چلو ، یہ انڈیا کا جاسوس ہے ۔۔جانے کس زبان میں بات کر رہا ہے۔۔😁😁😝۔۔۔ وہ تو شکر ہے پی سی او کا مالک اسے جانتا تھا ، اس نے لوگوں کو منع کیا اور کہا کہ میں اسے جانتا ہوں ایسی کوئی بات نہیں۔۔۔
رفتہ رفتہ تعلیم تمام ہوئی دوست اپنے اپنے روزگار میں مصروف ہوئے ۔۔۔تو یہ زبان بولنے کا سلسلہ بھی متروک ہوگیا۔۔
تاہم شادی کے بعد میں نے بیگم کو بھی ایک دو زبانیں سکھا دیں۔۔۔ بچوں کی موجودگی میں ہم کوئی ایسی بات کرنا چاہتے جسکا بچوں کو پتا نہ چلے تو۔۔اسی زبان میں بات کرتے۔۔۔
مگر یہ آجکل کے طاقتور پروسیسر و میموری والے نیو جنریشن بچے، ایک دن ہم دونوں کے سامنے فر فر ” ف” کی زبان بول کر ہمیں دنگ کردیا۔۔۔
اس دن کے بعد گھر میں بھی یہ زبان بولنا کم کردی۔۔۔ 😁😁
کبھی کبھار شغل میلے کے لئیے بول لیتے ہیں بس۔۔۔۔اور پرانی یادیں تازہ کرتے ہیں۔۔۔۔
آپ سب بھی یقیناً ایسی کوئی زبان بولتے رہے ہوں گے ؟؟؟
✍️۔۔۔۔
شاہد طُور