Daily Roshni News

لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر تیسری بار پی ایس ایل کی فاتح بن گئی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز  نے دلچسپ مقابلےکے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور میں کھیلےگئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز نے 43 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی، فرنینڈو نے 29 اور چندیمیل نے 22 رنز بنائے۔ فہیم اشرف 8 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار  اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، سلمان مرزا اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر تیسری بار پی ایس ایل کی فاتح بن گئی
فوٹو: پی ایس ایل

لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلےکے بعدکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دےکر تیسری بار پی ایس ایل کی فاتح بن گئی۔لاہورقلندرز نے 202 رنزکا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کوشل پریرا نے ناقابل شکست 62 رنز بنائے، ان کی اننگ میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ محمد نعیم نے 46 اور عبداللہ شفیق نے 41 رنز بنائے۔ سکندر رضا 22 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے  انہوں نے 7 گیندوں پر 2 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر، فہیم اشرف، ابرار اور عثمان طارق نے ایک، ایک وکٹ لی۔

Loading