******لوگ کہتے ہیں بڑھاپا اور بچپنا ایک
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جیسا ہوتا ہے ضرور ہوتا ہے مگر لوگوں کا رویہ ایک جیسا نہیں ہوتا ہے بچہ اتنا بولتا ہے بے معنی گفتگو کرتا ہے اور ماں باپ کو
پیار آتا ہے
لیکن جب بڑھاپے کی وجہ سے ماں باپ ذیادہ بولنے لگتے ہیں تو اولاد کہتی ہے بہت بولتے ہیں آپ لوگ سن لیا ایک بار بولا کریں
بچہ جب ضد کرتا تو لوگ اسکو بہلاتے ہیں اور بوڑھا ضد کرے تو کہتے ہیں یہ عمر ہے ضد کرنے کی
بچہ کھانا کھاتے وقت تنگ کرتا تو اسکو منامنا کر کھلایا جاتا ہے مگر بوڑھا کھانا نہ کھاے تو کہتے ہیں رہنے دو جب بھوک لگے گی تو کھا لے گا
بچہ کو باہر لے جاتے ہیں کہ باہر جانا اسکے لئے ضروری ہے
مگر بوڑھے گھر میں پڑے سڑ رہے ہوتے ہیں مگر زندگی کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں
جو یہ کہتے ہیں بوڑھا اور بچہ برابر ہے تو وہ عمل بھی وہ کرے جو اسکے ماں باپ نے انکے ساتھ کیا تھا
دعا ھے الله پاک سب کو والدین کی خدمت اور دیکھ بھال کاشرف نصیب فرماۓ آمین