لیکن پھر بھی اسے یہ کہا جاتا ہے کہ تم نے آج تک کیا ہی کیا ہے؟؟؟
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اپنی بیوی کوکبھی تنہا نا چھوڑیں جو آپ کی راحت، صحت اور آپ کے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے محنت کرتی ہے، جبکہ آپ رات کو بستر پر آرام سے لیٹ جاتے ہیں اور اس سے پیٹھ موڑ لیتے ہیں۔
وہ وقت بیوی کے لیے سب سے زیادہ افسوسناک اور بدترین لمحہ ہوتا ہے جب آپ انہیں پیٹھ دکھاتے ہیں، چاہے وہ قصوروار ہی کیوں نہ ہو۔
آپ نہیں جانتے کہ اس کے ذہن میں کیا چل رہا ہوتا ہے کتنی اذیت سے گزر رہی ہوتی ہے وہ۔۔۔۔
اپنے آپ پر غرور نہ کریں اور اپنی شخصیت کو اپنی بیوی پر مسلط نہ کریں، کیونکہ آپ دو جسم ہو سکتے ہیں، لیکن آپ کی روح ایک ہے۔ بیوی کو راضی کرنے کی پہل کریں کیونکہ اللہ نے مرد کو طاقتور بنایا ہے اس پر گھر کی ذمہ داری ڈالی ہے جبکہ عورت مرد کے مقابلے میں کمزور ہے وہ آ پ کے ڈرد سے کچھ کہ نہیں سکتی ، وہ آپ کے ڈر کی وجہ سے اپنے دل کی باتیں بھی کر نے سے قاصر ہو جاتی ہے لیکن آپ کو چاہیے کہ اپنی پسندیدہ طریقے سے اسے گلے لگائیں، تاکہ اس کو تنہائی محسوس نا ہو ۔
یہ خواتین کے حق میں دفاع نہیں ہے، بلکہ انسانی ہمدردی کے ناطے ایک حقیقت ہے۔
اور اگر آپ نے بیوی کو محبت اور عزت نہ دی تو ایک دن اسکی خواہشیں، مُردہ ہونے لگ جائیں گی ۔پھر ایسا انسان چپ ہو جاتا ہےاور دوسروں سے کٹ جاتا ہے پھر ایک عورت کا دل وہ دل نہیں رہتاجس کے اند ایک روح بسا کرتی تھی پھر اس کا دل ایک قبرستان کی مانند ہو جاتا ہے جو کہ زندہ تو ہوتی ہے لیکن اس کے اندر کی روح پرواز کر چکی ہوتی ہے ۔جس کی کوئی خواہش نہیں ہوتی، جس کے لیے کوئی بھی خوشی پھر اس کو خوش نہیں کر سکتی۔وہ صرف سانس لے رہی ہوتی ہے بچوں کے لیے یا پھر اپنے شوہر کی عزت رکھنے کے لیے لیکن یہاں بھی مرد کو یہ بات سمھج نہیں آتی کہ عورت خود کو بھی آپ کے لیے قربان کر دیتی ہے وہ آنکھوں سے بہتے قیمتی ہیروں کو بھی کسی کے سامنے آنے نہیں دیتی روکے رکھتی ہے لیکن یہ تو وہ نازک مزاج کی کانچ کی طرح کا نرم دل رکھنے والی جب اتک اس کے دل کو چوٹ لگے وہ برداشت کر جاتی ہے لیکن جب زخم اس کی روح پر لگے تو پھر وہ خود کوسکون دینے کے لیے کبھی کسی تکیے کے ساتھ یا پھر گھر کے کسی کونے میں جا کر اپنے قیمتی ہیروں کو آنکھوں سےپانی بنا کر بہا دیتی ہے ۔
لیکن پھر بھی اسے یہ کہا جاتا ہے کہ تم نے آج تک کیا ہی کیا ہے؟؟؟