ہالینڈ، ماہانہ گیارہویں شریف کی بابرکت تقریب
۔31 اگست 2024 کو جامع مسجد غوثیہ روٹرڈیم میں
عقیدت و احترام سے منعقد کی جائے گی۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) امام الاولیاء شیخ عبد القادر جیلانی ؒکے نام سے منسوب گیارہویں شریف کی بابرکت تقریب آپؒ کے عقیدت مند آپ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہر ماہ با قاعدگی سے منعقد کرتے ہیں۔ جامع مسجد غوثیہ روٹرڈیم کے زیر اہتمام ماہانہ گیارہویں شریف کی روحانی با برکت تقریب 31 اگست 2024 بروز ہفتہ شام چھ بجے تا شب آٹھ بجے عقیدت و احترام سے منعقد کی جائے گی۔ مذکورہ تقریب میں نعت خواں حضرات اپنی حاضری پیش کریں گے جبکہ علمائے کرام اپنے مخصوص انداز میں حضور غوث الاعظمؒ کی فروغ اسلام کے سلسلے میں کی جانے والی گرانقدر خدمات پر روشنی ڈالیں گے ۔ متذکرہ بابرکت تقریب میں شرکت کے لئے کمیونٹی کے خواتین و حضرات کو دعوت عام دی جاتی ہے یاد رہے خواتین کے لئے پردے کا خاص انتظام ہوگا۔