ہالینڈ، ماہانہ گیارہویں کی بابرکت تقریب 19 اپریل 2025
غوثیہ مسجد روٹرڈیم میں ہوگی، معروف نعت خواں
عبد القادر نوشاہی یوکے خصوصی نعت خوانی کریں گے ۔
خواتین و حضرات کو دعوت دی جاتی ہے۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی )ولیوں کے سردار سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی المعروف حضور غوث اعظم ؓ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہر ماہ با قاعدگی سے آپ ؓکے عقیدت مند گیارہویں شریف کی بابرکت تقریب کا انتظام و انصرام کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں جامع مسجد غوثیہ روٹرڈیم میں ماہانہ گیارہویں کی تقریب بروز ہفتہ 19 اپریل 2025 شام چھ بجے منعقد ہوگی ۔ اس پرو قار بابرکت محفل میں برطانیہ سے تشریف لائے معروف نعت خواں حافظ عبد القادر نوشاہی خصوصی نعت خوانی کریں گے۔ متذکرہ تقریب میں شرکت کے لئے خواتین و حضرات کو دعوت خاص دی جاتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لنگر غوثیہ سے کی جائے گی۔
یاد رہے خواتین کے لئے پردے کا خاص انتظام ہو گا۔