ہالینڈ، محفل شہدائے کربلا، غوثیہ مسجد روٹرڈیم کے زیر اہتمام
5 جولائی 2025 کو منعقد ہو گی، سید عرفان شاہ بخاری
خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔
خواتین و حضرات کو دعوت دی جاتی ہے ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل – – – جاوید عظیمی ( محرم الحرام کا مہینہ جاری و ساری ہے ۔ اسی ماہ کے پہلے عشرے میں واقعہ کربلا رونما ہوا جس میں نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓاور آپؓ کے 72 جانثاروں نے اللہ تعالٰی کے پسندیدہ دین اسلام کے تحفظ اور بقا، جبکہ رسول محتشم ﷺکی تعلیمات کو قیامت تک محفوظ کرنے کے لئے اپنی جانوں کے نذرانےپیش کئے ۔ ان شہدائے اور حضرت امام حسینؓ کی شہادت عظمی کو ہر سال خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ محرم الحرام کے سلسلے میں امسال محفل شہدائے کربلا کا غوثیہ مسجد روٹرڈیم کے زیر اہتمام بروز ہفتہ5 جولائی کو شام چھ تا آٹھ بجے منعقد ہو گی۔
متذکرہ تقریب میں پیر سید عرفان شاہ بخاری خصوصی خطاب فرمائیں گے جبکہ معروف ثناء خواں خلیل سلطان بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔
مذکورہ سالانہ تقریب میں کمیونٹی کے خواتین و حضرات کو مدعو کیا جاتا ہے۔ شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین کی خدمت میں لنگر حسینی پیش کیا جائے گا ۔
مزید تفصیلا سے کے لئے خبر کے ساتھ شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ کریں۔