Daily Roshni News

محمد رضوان اور عرفان خان نیوزی لینڈکیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے

پاکستانی بیٹر محمد رضوان اور عرفان  خان  نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے بقیہ دو ٹوئنٹی میچز  سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ٹیم منیجمنٹ نے دونوں کھلاڑیوں کو  آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد رضوان اور عرفان خان کو  آرام  دینے کا  فیصلہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد  پرکیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق  دونوں کھلاڑی جمعرات اور  ہفتے کو لاہور میں ہونے والے نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں میچز  نہیں کھیلیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیکل پینل کی نگرانی میں ری ہیب پر کام کریں گے۔

Loading