Daily Roshni News

مرد کے کپڑوں میں عورت کی صفائی دکھائی دیتی ھے

مرد کے کپڑوں میں عورت کی صفائی دکھائی دیتی ھے

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )مجھے نہیں معلوم کہ یہ الفاظ کس نے لکھے ھیں اگر وقت ھے تو پڑھ لیں پلیز…مرد کے کپڑوں میں عورت کی صفائی دکھائی دیتی ھے…عورت کے لباس میں مرد کی مردانگی ظاھر ھوتی ھے.اور لڑکیوں کے لباس میں ماں کے اخلاق نظر آتے ھیں.

هم محبت، رواداری، وفاداری، احترام اور تمام اعلیٰ اقدار پر پلی ھوئی نسل ھیں..ہم ان مردوں اور عورتوں کے در میان رھتے تھے جو پڑھنا لکھنا نہیں جانتے تھے،لیکن

انہوں نے تعلقات اور احترام میں مہارت حاصل کی تھی.انہوں نے ادب نہیں پڑھا لیکن ھمیں ادب سکھایا…انہوں نے فطرت کے قوانین اور حیاتیات کا مطالعہ نہیں کیا،لیکن انہوں نے ھمیں شائستگی کا فن سکھایا…انہوں نے رشتوں کی ایک بھی کتاب نہیں پڑھی.لیکن اچھا سلوک اور احترام سکھایا.انہوں نے مذھب کا گہرائی سے مطالعہ نہیں کیا..لیکن ھمیں ایمان کا مفہوم سکھایا..انہوں نے منصوبہ بندی کا مطالعہ نہیں کیا،لیکن

انہوں نے ہمیں دور اندیشی سکھائی…ھم وہ نسل ھیں جو گھر کے صحن میں بجلی بند ھونے پر سو جاتے تھے..ہم آپس میں ایک دوسرے سے بات کرتے تھے…مگر ایک دوسرے کے بارے میں باتیں نہیں کرتے تھے…میری دلی محبت اور تعریف ان لوگوں کے لیئے جنہوں نے ھمیں یہ سکھایا…که والدین کی عزت ھوتی ھے..استاد کی عزت ھوتی ھے.محلے دار کی عزت ھوتی ھے.رفاقت کی عزت ھوتی ھے.اور دوستی کی عزت ھوتی ھے.هم ساتویں پڑوسی کی عزت کرتے تھے.اور بھائی اور دوست کے ساتھ اخراجات اور راز بانٹتے تھے…ان لوگوں کے لیے جنہوں نے وہ خوبصورت لمحات گزارے،اور اس نسل کے لیے جس نے ھمیں پرورش اور تعلیم دی،اور میں ان سے کہتی ھوں…کہ آپ میں سے جو زندہ ھیں اللہ رب العزت ان کی حفاظت اور صحت عطا فرمائے..جو ھمیں چھوڑ کر اس دنیا فانی سے چلے گئے ان کی بخشش فرمائے…….آمین

Loading