معراج النبیﷺ کی بابرکت تقریب کے زیر سایہ
ملک مسعود کے والد عزیز الرحمنٰ مرحوم کے لئے
فاتحہ خوانی کی تقریب بھی مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں
منعقد کی گئی، کمیونٹی کی بھرپور شرکت۔۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائند ہ خصوصی) جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں 26 جنوری بروز اتوار معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ملک مسعود کلیامی کے والد ملک عزیز الرحمن مرحوم کے سالانہ کے موقع پر شاندار پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں معراج شریف کے موضوع پر علّامہ حافظ محمد عمران قادری جیلانی اور علامہ سرمد نوشاہی نے گفتگو کی۔ ملک مسعود کلیامی خادم اعلیٰ جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں بہترین طعام کا اہتمام کیا گیا ۔