Daily Roshni News

معروف سماجی رہنما  راجہ زیب خان نے روزہ داروں کےاعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

معروف سماجی رہنما  راجہ زیب خان نے روزہ داروں

کےاعزاز میں افطار ڈنر کا شاندار انتظام و انصرام

کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں کرنے کی سعادت حاصل کی۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد جاوید عظیمی) ماہ صیام کی بابرکت ساعتوں میں روزہ داروں کی روزہ کشائی کا سلسلہ دنیا بھر میں جاری و ساری ہے۔ صاحب ثروت خواتین و حضرات اس میں بڑھ چڑھ کر عقیدت و احترام سے حصہ لے رہے ہیں۔ گزشتہ روز بروز جمعرات 28مارچ2024کو ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کے معروف سماجی رہنما راجہ زیب خان نے اپنی فیملی کے ساتھ مشترکہ طور  پر روزہ داروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا  شاندار پرتکلف انتظام و انصرام پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں عقیدت و احترام سے کرنے کی سعادت حاصل کی۔

افطار ڈنر سے قبل مختصر تقریب کا آغاز مرکز کے امام و خطیب علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی نے اپنی میٹھی آواز میں قرآن مجید کی تلاوت سے کیا بعد ازاں اجتماعی دعا میں میزبان اول راجہ زیب خان کی اہلیہ اور اولاد کی صحت و تندرستی زندگی  میں خیر وبرکت و سلامتی کی خصوصی مناجات بارگاہ الہی میں پیش کی گئیں۔ روزہ داروں نے افطاری  کرنے کے بعد نماز مغرب ادا کی

بعدازاں ان کے اعزاز میں شاندار پرتکلف ڈنر پیش کیا گیا۔ مذکورہ افطار ڈنر میں مختلف مکتبہ  فکر سے وابستہ شخصیات چوہدری محمد یوسف ، ڈیلی روشنی نیوز  کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی  مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود ، نمائندہ خصوصی میاں عمران ، چوہدری بنارس ، چوہدری محمد الیاس ، سابق صدر کمیونٹی سینٹر  چوہدری محمد اقبال قاضیاں، جاوید بٹ پیارے، نعت خواں وقار اسلم، پرویز ایوب ، چوہدری  زمان،سینیئر صحافی راجہ فاروق حیدر، چوہدری سلیم ، محمد عامر یوسف ، میاں آفتاب

 اور دیگر حضرات نے بھرپور شرکت کی۔ یاد رہے ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کی ٹیم نے متذکرہ پروگرام کی کوریج کرنے میں محنت شاقہ سے اپنا کردار ادا کیا۔

Loading