معروف شاعر ناصر نظامی پاکستان کا دورہ مکمل
کر کے واپس ہالینڈ پہنچ گئے، روشنی نیوز کے
مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی سے بذریعہ ٹیلی فون خصوصی گفتگو۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشتی نیوز انٹرنیشنل – – – نمائندہ خصوصی) معروف دانشور اور شاعر ناصر نظامی پاکستان کا دورہ مکمل کے بروز اتوار 29 دسمبر 2024 بخیر وعافیت واپس ہالینڈ پہنچ گئے۔ آن لائن معروف اردو اخبار ڈیلی روشتی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران شاعر ناصر نظام اپنے نجی دورہ پاکستان کی بے پناہ ہمہ وقت مصروفیات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم علمی، ادبی اورثقافتی تنظیمات کے علم دوست احباب نے میرے اعزاز میں تقریبات منعقد کر کےمیری حوصلہ افزائی کی اس کے لئے میں ان تمام معززین کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔جاوید عظیمی نے گفتگو سن کرشاعر ناصر نظامی کے پاکستان کے کامیاب دورہ پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے آپ کی مزید کامیابیوں کے لئےخصوصی دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔