Daily Roshni News

معروف کالم نویس شہزاد قریشی کے صاحبزادے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر جاوید عظیمی کی مبارکباد۔۔

ہالینڈ، معروف کالم نویس شہزاد قریشی کے صاحبزادے

حمزہ قریشی رشتہ ازدواج میں منسلک، مدیر اعلیٰ

روشنی نیوز جاوید عظیمی  کی بذریعہ ٹیلی فون مبارکباد —

ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی)معروف کالم نویس اور اپنی نگارشات سے منفی کو مثبت میں تبدیل کرنے والے شہزاد احمد قریشی کے صاحبزادے حمزہ قریشی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔اس پُر مسرت  پر وقار تقریب میں پاکستان کی مختلف مکاتب فکر سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کر کے رونق کو دوبالا کیا۔ معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی نے بذریعہ ٹیلی فون شہزاد قریشی کو ان کے صاحبزادے کی شادی پر صمیم قلب سے مبارکباد دیتے ہوئے پُر خلوص دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ دوران گفتگو شہزاد قریشی نے بتایا کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے تمام امور بخوبی سر انجام پائے جس کے لئے میں ذات باری تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔ اپنی گفتگو کے اختتام پر شہزاد قریشی نے مبارک باد اور دعائیہ کلمات ادا کرنے پر جاوید عظیمی کا قلبی شکریہ ادا کیا۔

Loading