معیاری رشتے نہیں ملتے
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )لڑکے والے یا لڑکی والے اگر معیار کے مطابق رشتہ نہیں مل رہا تو برائے مہربانی وقت کو گزار کر اپنے بچوں کو بوڑھا اور بدکردار مت بنائیں معیار نیچے لائیں ہر چیز مطلب کی نہیں بھی ملتی رشتہ دیکھتے ہوئے سب سے اہم اور پہلی چیز کردار ہے
اسکے بعد اسکا اخلاق تیسرے نمبر میں ذمہ دار سوچ پھر تعلیم اسکے بعد لڑکے کی کمائی اور اگر لڑکی ہے تو اسکی ڈریسنگ اور پھر لڑکی لڑکے کی شکل و صورت اسکے بعد گھر گاڑی وغیرہ وغیرہ کی باری آتی ہے
ہر جگہ ہر چیز نہیں بھی ملتی کہیں compromise کرنا پرتا ہے جو بلاوجہ جاہل لوگ ذرا سی بات پہ رشتہ توڑ دیتے ہیں ٹیبل چیزوں سے بھری کیوں نہیں تھی لڑکی کا قد چھوٹا ہے موٹی ہے تعلیم کم ہے لڑکا نکما ہے والدین کی مانتا ہے ، گھر اپنا نہیں ہے یہ سب بے کار باتیں ہیں کھانے پینے اور مادی چیزوں کے پیچھے بننے والے رشتے دفن کر دینے چاہیئے ایسے رشتوں کو ایک قدم بھی چلانے کی ضرورت نہیں ھوتی ۔
کس نے کہا ہےکہ لڑکا اگر کچھ نہیں کماتا تو کبھی کمائے گا بھی نہیں اگر وہ ذمہ دار سوچ کا مالک ہے تو بلکل اپنی ذمہ داری پوری کرے گا میں ایسے لوگوں کو بھی دیکھ چکا ہوں جو مہینے کے لاکھوں کماتے ہیں مگر بیگم پہ سوائے سستے کھانے پینے کے اور کچھ بھی ذمہ داری پوری نہیں کرتے تو اتنے پیسوں کا کیا فائدہ جہاں بیٹی نے لاکھوں کی موجودگی میں بھی ترس ترس کر زندگی گزارنی ہے ۔۔
باکردار پر خلوص تربیت یافتہ لڑکے لڑکیاں بدکردار بد اخلاق خوبصورت شکل کے لڑکے لڑکیوں سے بہت بہتر ہیں زندگی ذمہ داریوں سے گزاری جاتی ہے صرف خوبصورت شکل صورت ساتھ میں بدکرداری جہالت کے ساتھ زندگی کبھی نہیں گزاری جا سکتی
شادی آسان کیجئے والدین جہالت چھوڑ دیں بچے آج اتنے سمجھدار ہیں خود والدین سے گزارش کر کے شادی کیجئے ارے نوجوانوں شرم بند کر دیجئے چھپ چھپ کر دوستیاں چلانے ڈیٹ مارنے کیلئے بھی بہت حوصلہ چاہیے ہوتا ہے جو کہ گناہ ہے اگر اتنے حوصلے والے کام با آسانی کر لئے جاتے ہیں تو والدین سے اپنے جائز حق کیلئے بات کرنا کوئی مشکل کام نہیں یاد رکھیں حق بات کرنے میں جس نے کی شرم اسکے پھوٹے کرم ۔۔۔