مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم و بربریت کے خلاف
27اکتوبر کو کشمیر پیس فورم نیدرلینڈ کے زیر اہتمام
احتجاجی مظاہرہ عالمی عدالت ِانصاف دی ہیگ کے سامنے ہو گا۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان اور بھارت کے مابین مسلئہ کشمیر کا تنازعہ چلا آرہا ہے، بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث آج تک اس کا کوئی حل نہیں نکل سکا اس وجہ سے ابھی تک کشمیریوں کو حق ِخودارادیت بھی نہیں مل سکا بلکہ اس تناظر میں بھارتی افواج آئے دن کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہیں جو سراسر بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔
متذکرہ بھارتی افواج کے ظلم و بربریت ، درندگی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل پامالیوں کے خلاف بروز جمعتہ المبارک27اکتوبر کو دن تین تا پانچ بجے تک کشمیر پیس فورم نیدرلینڈ کے زیرِانتظام وانصرام عالمی عدالت انصاف دی ہیگ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں پاکستانی اور کشمیری خواتین و حضرات کو شریک ہونے کی التماس کی جاتی ہے۔
مزید معلومات کے لئے خبر کے نیچے دیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں۔