Daily Roshni News

مقدمات بھگت لیں گے مگر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: عمر ایوب

گوجرانوالہ: پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا  ہےکہ مقدمات بھگت لیں گے مگر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

گوجرانوالہ کی سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں سے زیادہ  زہریلے  پکے کے ڈاکو ہیں، 450 ارب کھاجاؤ اورکہو پوچھ گچھ بھی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کیا پیش کریں گے جو مہنگائی آرہی ہےآپ سوچ نہیں سکتے، آزاد کشمیر کو  3 ارب نہیں دیے  وہاں جو ہوا دنیا نے انگلیاں اٹھائیں، وہاں جس طرح ہوا پاکستان میں بھی وہی ہوگا۔ 

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ عمران خان، بشریٰ بی بی اور  شاہ محمودسمیت سب کو رہا کیاجائے، ہم  مقدمات بھگت لیں گے مگر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ مجھے  الیکشن نظر آرہا ہے،  عوام اٹھ کھڑے ہوں۔ 

Loading