Daily Roshni News

ملک مسعودکی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی خوشی میں پھولوں اور مٹھائی  کے ساتھ صمیم قلب سے مبارکباد پیش کی۔

ایمسٹرڈیم ، ملک مسعود   کی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی خوشی میں

معروف  سماجی اور تجارتی شخصیات چوہدری  بابر جمیل جٹ اور

چوہدری شوکت علی کی کلیامی ہاؤس آمد، پھولوں اور

مٹھائی  کے ساتھ صمیم قلب سے مبارکباد پیش کی۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔محمد جاوید عظیمی ) جب کوئی مسلمان  حجاز مقدس یعنی مکہ  میں عمرہ یا حج اور پھر مدینہ منورہ میں روضہ رسول محتشم ﷺ پر حاضری کا شرف حاصل کرکے واپس گھر آجائے تو اس کے رشتہ دار ، عزیزو اقارب اور قریبی دوست خوشی کا اظہار کر نے کے لئے اس کی رہائش گاہ جاکرمبارکباد پیش کرتے ہیں۔

گزشتہ مہینے مئی2024کے دوسرے ہفتےکو معروف سماجی شخصیت اور جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم  کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی  اپنی اہلیہ اور صاحبزادی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے حجاز  مقدس  روانہ ہوئے تھے اور 28مئی کو واپس ہالینڈ  تشریف لے آئے ۔جب سے آپ واپس آئے ہیں مبارکباد  دینے والوں کا تانتا بندھ  گیا ہے۔

گزشتہ دنوں ہالینڈ کی معروف سماجی ا ور تجارتی حلقوں میں ایک خاص مقام رکھنے والی شخصیات متذکرہ مسجد کے جنرل سیکرٹری چوہدری بابر جمیل جٹ اور فنانس سیکرٹری چوہدری شوکت علی  کلیامی ہاؤس تشریف لائے اور ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی کی خدمت میں پھولوں کے گلدستے اور مٹھائی پیش کرکے  صمیم قلب سے مبارکباد  بھی پیش کی۔ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی نے اپنے قریبی محبوب ترین دوستوں کی والہانہ محبت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہو ئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading