ملک مسعود الرحمن، عمرہ کی سعادت حاصل کرنے
آج 10 اپریل 2025 ، ایمسٹر ڈیم سے حجاز مقدس
کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔۔۔
ہالیند ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی)جامع مسجدغوثیہ ایمسٹر ڈیم کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی بروز جمعرات 10 اپریل 2025 ، اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے ایمسٹر ڈیم ائیر پورٹ سے مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ روضہ رسولﷺ پر حاضری پیش کرنے کے بعد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے مکتہ المکرمہ روانہ ہو جائیں گے، جبکہ 16 اپریل کو سعودی عرب سے پاکستان کے لئے روانہ ہوں گے۔