Daily Roshni News

ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی کی رہائش گاہ پر عید ملن ضیافت کا اہتمام

ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی کی رہائش گاہ پر عید ملن ضیافت

کا اہتمام، جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم  کی انتظامیہ کے

انتخاب  کا مرحلہ مکمل، محمد ارشد تین سال کے لئے صد منتخب !!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز  ڈیسک)جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمن کلیامی کے گھر منگل 23 اپریل کو پر تکلف عید ملن ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے کئی معزز ممبران نے شرکت کی جسمیں پاکستانی ایمبیسی سے فرسٹ سیکرٹری جمال ناصر اور کمرشل سیکریٹری شفیق حیدر ، جامع مسجد الکرم کے صدر مختار چوہدری ، دی ہیگ سے راجہ عابد ، فاؤنڈر جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم راجہ علی رضا ، چوہدری فیصل نثار ، محمد اکرام ، ابراہیم غازی ، زاہد خان ، محمد اکرم اور میر مختار میر صاحب شامل تھے

ضیافت کے بعد میٹنگ میں متفقہ طور پر جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کی نئی انتظامیہ کا فیصلہ گیا جسمیں محمد ارشد صاحب کو 3 سال کیلئے بطور صدر، چوہدری شوکت سیکرٹری فنانس, چوہدری بابر جمیل جٹ  جنرل سیکرٹری اور مظہر حسین ، ارشد ہاشمی اور یونس بٹ ممبران میں شامل ہونگے اور ملک مسعود الرحمن کلیامی صاحب نائب صدر کے عہدے پر برقرار رہیگے۔ میٹینگ میں فاؤنڈر جامع مسجد غوثیہ راجہ علی رضا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔۔ اور سب نے جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کی تعمیر و ترقی اور بھرپور خدمت کرنے کا عہد کیا

Loading