Daily Roshni News

ملک مسعود فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔

جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کے خادم اعلیٰ ملک مسعود

13مئی 2024 کو اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت

حاصل کرنے کے لئے حجاز مقدس روانہ ہوں گے،جبکہ واپسی 28  مئی کو ہو گی۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی  روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز بروز ہفتہ 11مئی 2024 جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کے  خادم اعلیٰ ملک مسعودا لرحمنٰ کلیامی نے بذریعہ ٹیلی فون آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی  سے گفتگو کرتے ہوئے  بتایا کہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ بروز پیر 13 مئی 2024 جو عمرہ کی سعادت کا شرف حاصل کرنے کے لئے حجاز مقدس روانہ ہو رہا ہوں۔ مکتہ المکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد اللہ تعالیٰ کے محبوب مکرم خاتم الانبیاء سید المرسلین احمد مجتبےٰ محمد مصطفےٰ ﷺ  کے روضہ اقدس پر حاضری پیش کرنے کے لئے مدینہ شریف روانہ ہو جائیں گے۔ مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی نے ملک مسعودالرحمن ٰ کلیامی کو پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ ایک سوال  کے جواب ملک  مسعود نے کہا انشا اللہ 28مئی 2024 کو ہم واپس ہالینڈ پہنچ جائیں گے۔

Loading