منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے زیرِ اہتمام بچوں کی تربیت اور والدین کے کردار کے حوالے سے روحانی،تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
آسٹریا(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق)منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے زیرِ اہتمام بچوں کی تربیت اور والدین کے کردار کے حوالے سے روحانی،تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔سب سے پہلے قران پاک کی تلاوت کی گئی بعد از نعت شریف کا آسٹریا کے مختلف نعت خوانوں نے ہدیہ گل عقیدت پیش کیے۔ اس موقع پر پاکستان سے آئے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اولاد کی تربیت، اخلاقی اقدار اور ادب کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ بچوں کی تربیت میں والدین کا کردار ایک بنیادی جز ہے۔والدین بچوں کے سامنے اپنی عملی زندگی میں جو کام سر انجام دے گے۔بچوں کی زندگی پر ان کا اثر ہوگا۔ انہوں نے قرآن و احادیث کی روشنی میں والدین کا بچوں کی تعلیم و تربیت میں انکے حقوق پر تفصیلی گفتگو کی۔انہوں نے کہا بچے وہی سیکھنے کی کوشش کریں گے جیسا وہ اپنے والدین کو اپنی عملی زندگی میں پائے گئے۔لہذا ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم اپنے بچوں کی پرورش صیح معنوں میں کریں۔تاکہ وہ اپنی عملی زندگی میں کوئی ایسا کام نہ کریں۔جس انکی زندگی اور دوسرے کی زندگی میں بگاڑ پیدا نہ ہو۔آخر میں انہوں نے حضرت لقمان کی اپنے بیٹے کو جو نصیحتیں کی ان کو تربیت کا ایک بہترین پیکیج قرار دیا۔ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کو ان نصیحتوں کے بارے میں آگاہ کریں۔ بعد از خصوصی دعا امت مسلمین ملک پاکستان کی ترقی اور استقامت کے لیے کی گئی۔ اخر میں منہاج القران انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر حفیظ اللہ قادری نے تمام لوگوں کا تربیتی نشست میں انے کا شکریہ ادا کیا اور لنگر پیش کیا گیا۔