منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام *فاؤنڈرممبرز ڈے* کی خصوصی تقریب کا انعقاد منہاج اسلامک سنٹر ایتھنز کیاگیا
یونان :(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انصراقبال بسراء )تقریب میں منہاج القرآن یونان کے بانی اراکین، سابقہ و موجودہ عہدیداران، کارکنان، اور وابستگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مختلف فورمز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور تقریب کو تحریک کی تاریخ کا اہم سنگِ میل قرار دیا ۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا، جس کی سعادت *حافظ ریاض چدھڑ* نے حاصل کی۔ اس کے بعد *منہاج نعت کونسل* کے اراکین نے نعت خوانی کرتے ہوئے حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے .
صدر منہاج القرآن یونان *ارسلان خرم چیمہ* نے بانی اراکین، سابقین اور موجودہ ذمہ داران کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ہر فرد کی خدمات کو سراہتے ہوئے تفصیلی بریفنگ دی اور ان کے لیے فرداً فرداً شکریہ ادا کیا .
تقریب کے اختتام پر *شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری* (بانی سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن) کی صحت یابی، درازی عمر اور تحریک کی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں .
شرکاء نے اس تقریب کو تحریک کی تاریخ میں ایک یادگار اور اہم واقعہ قرار دیا، جس میں تنظیم کے ماضی اور حال کے کارکنوں کو یکجا کر کے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
یہ تقریب منہاج القرآن یونان کی تنظیمی یکجہتی اور عزم کی عکاس تھی، جس میں ماضی کے کارکنوں کی قربانیوں اور موجودہ رہنماؤں کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔