منہاج القرآن دی ہیگ کے زیر اہتمام ، خصوصی عظیم الشان
تقریب 3مارچ2024کو ZALEN CENTRUM OPERA میں
دھوم دھا م سے منعقد ہو گی۔ کمیونٹی کو دعوت دی جاتی ہے۔
ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔محمد جاوید عظیمی ) منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے مرکز میں تقریبات کے اتعقاد کا تسلسل جاری وساری ہے۔ انتظامیہ کے مطابق دس سال قبل منہا ج القرآن دی ہیگ کو نئی عمارت جو HOBBEMASTRAAT 32پر موجو د ہے میں منتقل کیا گیا ۔ اس نئی عمارت میں 10 سال گزر گئے ہیں۔ اس دورانیے میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے خد مات کا سلسلہ جاری رہا جو ہنوز جاری ہے۔ دس سالہ کامیابی کی خوشی میں اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے اور آئندہ کا لائحہ عمل بیان کرنے کے لئے بروز اتوار3مارچ2024کو دن 14:00تا18:30بجے خصوصی عظیم الشان تقریب ZALEN CENTRUM OPERAمیں منعقد کی جائے گی۔ مذکورہ تقریب میں خواتین و حضرا ت اور نوجوانوں کو شرکت کے لئے دعوت خاص دی جاتی ہے۔ متذکرہ تقریب کے سلسلے میں مزید معلومات کے لئے خبر کے ساتھ نیچے دیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ فرمائیں۔