Daily Roshni News

موسم گرما میں صحت مند رہنے کیلئے کن چیزوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے؟

کیا آپ کو بھی گرمیوں میں زیادہ پسینہ آتا ہے اور  پیاس زیادہ لگتی ہے؟ 

جی ہاں ! موسم گرما میں پسینہ اور پانی کی کمی جیسی شکایات کا سامنا رہتا ہے اور ایسے میں طبی ماہرین قوت مدافعت بڑھانے کیلئے جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے والے مشروبات کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں وہ مشروبات کون سے ہیں؟ جنہیں ہم بہتر قوت مدافعت کے لیے اپنی گرمیوں کی غذا میں شامل کر سکتے ہیں۔

گرین ٹی

فوٹوفائل
فوٹوفائل

سبز چائے کیٹیچنز جیسے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

گرم موسم میں سبز چائے کی پتیوں کو گرم پانی میں چند منٹ تک پکائیں، پھر چھان کر گرم یا ٹھنڈا ( جیسے آپ پسند کریں) ہونے پر  استعمال کریں۔

 لیموں پانی

فوٹوفائل
فوٹوفائل

لیموں کے پانی میں وٹامن سی کی زائد مقدار پائی جاتی ہے، یہ مقدار مدافعتی نظام کو بہتر بناتے ہوئے کولیجن کی پیداوار میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

موسم گرما میں اپنی صبح کا آغاز ایک گلاس پانی میں تازہ لیموں کا رس نچوڑ کر پینے سے کریں۔

ہلدی والا دودھ

فوٹوفائل
فوٹوفائل

ہلدی میں کرکیومن پایا جاتا ہے جس کی سوزش کش خصوصیات یورک ایسڈ لیولز کو کم کرتی ہیں۔

ہلدی پاؤڈر کو گرم دودھ میں ایک چٹکی کالی مرچ ڈال کر ملالیں اور سونے سے پہلے پی لیں، اس مشروب سے آپ کے مدافعتی نظام کو تقویت ملے گی۔

ادرک والی چائے

فوٹوفائل
فوٹوفائل

ادرک میں قوت مدافعت بڑھانے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں اور یہ سوزش کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

 ادرک کی چائے بنانے کے لیے تازہ ادرک کے ٹکڑوں کو گرم پانی میں 5 سے 10 منٹ کے لیے بھگو کر چھان لیں، ذائقےکے لیے اس میں  شہد یا لیموں ڈال کر استعمال کریں، بہترین نتائج کے لیے اسے گرم استعمال کریں۔

 ناریل پانی

فوٹوفائل
فوٹوفائل

ناریل  پانی الیکٹرولائٹس اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے، ناریل پانی  جسم کو ہائیڈریٹ کرنے اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

گرمی کے دنوں میں تازگی بڑھانے کے لیے ناریل کے پانی کو ثابت ناریل  یا بوتل سے براہ راست ٹھنڈا کرکے پئیں۔

اورنج اسموتھی

فوٹوفائل
فوٹوفائل

نارنگی وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے۔

فریش نارنگی کے رس کو دہی یا بادام  والے دودھ کے ساتھ بلینڈ کر لیں، ٹھنڈی اور غذائیت سے بھرپور اسموتھی  سے موسم گرما کا لطف اٹھائیں۔

 تربوز کا شربت

فوٹوفائل
فوٹوفائل

تربوز میں پانی کی وافر مقدار کے ساتھ ساتھ  وٹامن اے اور سی  بھی بھر پور پایا جاتا ہےجو مدافعتی  نظام کیلئے خاصا مددگار ہے۔

 تربوز کے  ٹکڑوں کو لیموں کے رس اور پودینے کے پتوں کے ساتھ بلینڈ کریں اب اس شربت کو ہائیڈریٹ رکھنے والے مشروب کے طور پر پر   ٹھنڈا کرکے استعمال کریں۔

 انار کا جوس

فوٹوفائل
فوٹوفائل

انار اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور معدنیات سے بھرا ہوتا ہے، انار کا رس قوت مدافعت اور سوزش کو کم کرنے میں مدگار ہے۔ 

موسم گرما میں تازہ انار کا رس نکال لیں  یا بیجوں کو پانی میں بلینڈ کرنے کے  بعد چھان کر استعمال کریں۔

Loading