Daily Roshni News

موم بتی کی ایجاد کب اور کیسے ہوئی؟

موم بتی کی ایجاد کب اور کیسے ہوئی؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )موم بتیوں کے استعمال کی تاریخ کئی ہزار برس پرانی ہے۔ موم بتیوں کا پہلا معلوم استعمال قدیم مصر اور چین میں پایا گیا، جہاں جانوروں کی چربی یا شہد کی مکھیوں کے چھتے سے حاصل کردہ موم سے موم بتیاں تیار کی جاتی تھیں۔ قدیم تہذیب میں موم بتیوں کو مذہبی رسومات اور روشنی سمیت مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

جانوروں کی چربی سے بنی موم بتیاں

جانوروں کی چربی سے بنی موم بتیوں کا استعمال قرون وسطیٰ کے دور میں اور زیادہ تر یورپ میں کیا گیا۔ یہ موم بتیاں روشنی کا سستا ذریعہ تھیں۔

شہد کی مکھیوں کے چھتے سے بنی موم بتیاں

شہد کی مکھیوں کے چھتے سے بنے موم کی موم بتیاں خوشبودار ہوتی ہیں، اسی لیے ان موم بتیوں کو قیمتی تصور کیا جاتا تھا۔ ان موم بتیوں کو عموماً امیر لوگ مذہبی تقریبات اور رسومات کی ادائیگی کے دوران استعمال کرتے تھے۔

موم بتیوں کی تجارت اور کاروبار

قرون وسطیٰ کے دور میں موم بتیوں کی تیاری نے باقاعدہ کاروبار کی صورت اختیار کرلی۔ اس دور میں موم بتیاں تیار کرنے والوں نے منظم ہوکر اس کی زیادہ پیداوار اور معیار کو یقینی بنایا۔

Loading