Daily Roshni News

میاں  عاصم محمود کی سالگرہ پر جاوید عظیمی کی مبارکباد اور دعائیہ کلمات۔۔۔

معروف تاجر اور اخبار ڈیلی روشنی نیوز  کے مینجنگ ڈائریکٹر

میاں  عاصم محمود کی سالگرہ پر مدیراعلیٰ جاوید عظیمی کی

بذریعہ ٹیلی فون مبارکباد اور دعائیہ کلمات۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) ہالینڈ کے معروف متحرک تاجر اور آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود کا آج بروز ہفتہ یکم جون 2024 سالگرہ کا دن ہے۔ اس پر مسرت موقعہ پر متذکرہ اخبار  کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی  نے میاں عاصم محمود کو بذریعہ ٹیلی فون ان کی سالگرہ پر صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے  کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت والی طویل زندگی عطا فرمائیں اس طویل زندگی کے لمحات کو مثبت اور نیک اعمال میں بسر کرنے کی توفیق جمیل عطا فرمائیں۔آمین ثمہ آمین۔

میاں عاصم محمود نے مبارکباد اور دعائیہ کلمات کے لئے جاوید عظیمی کا  تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Loading