Daily Roshni News

میاں عاصم نے معاونین ساتھیوں اور قریبی دوستوں کے اعزاز میں بار بی کیوگرینڈ پارٹی کا  انتظام و انصرام کیا۔

ہالینڈ، میاں عاصم نے معاونین ساتھیوں اور قریبی دوستوں

کے اعزاز میں بار بی کیوگرینڈ پارٹی کا  انتظام و انصرام کیا۔

مہمانوں کی بھرپور شرکت سے رونق دوبالا ہو گئی۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو زانٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد جاوید عظیمی ۔۔۔عکاسی۔۔۔چوہدری بنارس اور یاسر سعید اعوان) ہر دلعزیز سماجی، تجارتی شخصیت اور آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے ایم ڈی میاں عاصم محمود نے اپنے آفس کے احاطے میں شاندار باربی کیو پارٹی کا اہتمام کیا۔ تفصیلات کے مطابق مئی2024میں پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم پولینڈ میں منعقد ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹ میں  حصہ لینے کے لئے پہلے مرحلے میں ہالینڈ پہنچی تو میاں عاصم محمود کی زیر نگرانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز یعنی پورے اسکواڈکو ہوٹل ٹرانسفر کرنا اور ٹرینگ کی غرض سے اسٹیڈیم لے جانا اور واپس لانے کے لئے مکمل انتظامات کئے گئے۔ متذکرہ انتظامات کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کے لئے چوہدری محمد اقبال ، راجہ لیاقت، میاں عمران، اسرار احمد ، چوہدری اکرام، چوہدری علی اعجاز، چوہدری زمان، ساجد علی خان، ارسلان اعظم، جنید اقبال، یاسر سعید ، علی غلام راجہ اور دیگر ساتھیوں نے رضا کا رانہ طور پر خدمات پیش کیں۔ ان تمام ساتھیوں کی خدمات کو  خراج تحسین پیش کرنے کے لئے میاں عاصم محمود نے اپنے قریبی دوستوں کے  بھرپور تعاون سے گرینڈ باربی کیو پارٹی کا اہتمام کیا۔ مذکورہ پارٹی کے اختتام پر میزبان اول کے کشادہ آفس  میں ساتھیوں کی پزیرائی اور شکریہ ادا کرنے لئے مختصر مگر انتہائی پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے چوہدری اکرام الحق  نے جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت مجتبےٰ خادم بٹ نے حاصل کی۔ اخبار ڈیلی روشنی نیوز  کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی نے اپنے خطاب میں پاکستانی قومی ہاکی ٹیم کی ہالینڈ آمد کو ہالینڈ میں مقیم پاکستانی  کمیونٹی کے لئے بڑا اعزازقرار دیاہمارے جن ساتھیوں نے بھی ٹیم  کے لئے اپنی خدمات پیش کی ہیں وہ درحقیقت محب وطن پاکستانی ہیں اور وطن عزیز کی محبت اور اس کی خاطر ہر وہ مثبت  عمل کرنے  کے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ ایک موقعہ پر جاوید   عظیمی نے کہا ہم اگر سوسال بھی کسی ملک میں مقیم رہیں مگر ہماری پہچان صرف اور صرف پاکستان ہے۔پاکستان کو اپنی شان ، جان، پہچان اور شناخت قرار دینے والے ہی اصل محب وطن  پاکستانی ہیں ۔ معروف سماجی ، تجارتی حلقوں میں خاص مقام رکھنے والی متحرک  شخصیت وطن کی محبت سے معمور ڈیلی روشنی نیوز کے ایم ڈی اور متذکرہ باربی کیو پارٹی کے میزبان اول میاں عاصم  محمود نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ  میں تمام ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتاہوں کہ آپ سب نے بالعموم اور بالخصوص چوہدری محمد اقبال قاضیاں نے جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر پاکستانی قومی ہاکی ٹیم کے لئے اپنی خدمات پیش کیں اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کا اجر عطا فرمائیں۔آمین ثمہ آمین

بعدازاں میاں عاصم محمود نے پر  جوش انداز میں پاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے لگوائے۔

بعدازاں  چوہدری محمد اقبال،راجہ لیاقت، میاں آفتاب ، میاں عمران اور دیگر حضرات نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کے لئے رضاکارانہ خدمات سر انجام دینے کے لئے ہم  ہمہ وقت تیار ہیں۔

باربی کیو کو تیار کرنے میں میاں عمران، ساجد علی خان ، چوہدری علی اعجاز نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ تقریب  کے اختتام پر کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کی جامع مسجد کے امام و خطیب علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی مجددی نے اجتماعی دعا کروائی۔

Loading