میرے والد ملک عزیز الرحمنٰ مرحوم کے سالانہ ختم شریف
کی تقریب میں شریک ہونے والے تمام معزز حضرات کا
صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ملک مسعود الرحمن ٰ کلیامی
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمن ٰ کلیامی کے والد حاجی ملک عزیز الرحمنٰ مرحوم کی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے خصوصی تقریب متذکرہ مسجد میں منعقد کی گئی۔اس تقریب کے اختتام پر ملک مسعود نے تقریب میں شرکت کرنے والے مختلف مکاتبِ فکر وابستہ نمایاں شخصیات اور کمیونٹی کے حضرات کا صمیم قلب سے شکریہ اداکرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی اداکئے۔ یاد رہے مذکورہ تقریب میں علمائے کرام اور نعت خواں حضرات بھی شریک ہوئے ۔