Daily Roshni News

میلاد النبیﷺ کی پُر نور روحانی بابرکت تقریب جامع مسجد صوفیا میں تزک و احتشام سے منعقد کی گئی۔

میلاد النبیﷺ کی پُر نور روحانی بابرکت  تقریب

جامع مسجد صوفیا میں تزک و احتشام سے منعقد کی گئی۔

عاشقان ِ رسول کی بھرپور شرکت اور والہانہ اظہار محبت۔۔۔

سوئیزرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔سید علی جیلانی) سالانہ تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم بی بی آمنہ کے پھول سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کے سلسلے میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک خوبصورت اور عظیم الشان محفل نور سجائی گئی ۔  ⚘ محفل کی نقابت کے فرائض بڑی عقیدت اور خوبصورتی سے مسجد ہذا  کے خطیب  علامہ الحاج محمد صدیق صاحب نے انجام دئے  اور انھوں نے محفل کا آغاز کرنے کیلئے تلاوت قرآن مجید پڑھنے کیلئے یورپی ایوارڈ یافتہ خوبصورت آواز کے مالک نوجوان قاری  ابتسام علی محمود جو کہ خصوصی طور پر اولم سے تشریف لائے تھے کو دعوت دی ۔  تلاوت قرآن پاک کے بعد ثناء خواں مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم محترم جناب چوہدری احسن تارڈ صاحب محترم محمد اقبال خان اور محترم تنویر بٹ صاحب اور حافظ احمد صاحب نے محفل میں رقت تاری کردی محفل میلاد کی خصوصیت پر نیورن برگ سے آئے ہوے محترم عامر صاحب کے بچوں نے جرمن اور اردو میں پیغامات دے کر نوجوانوں کو دعوت فکر دی ۔ ⚘ اس محفل نور مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے مہمان خصوصی  👈 جناب علامہ قاری محمد عدنان القادری حفظہ اللہ ( جامعہ جنیدیہ ۔غفوریہ پشاور پاکستان)  نے اپنے خطاب میں محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانیت اور اہمیت پر روشنی ڈالی  اور خطاب کے آخر میں ایک پیغام کے ذریعہ حرمت قرآن مجید پر دلائیل کے ذریعہ یہودو نثار کو واضع پیغام دیا کہ وہ اپنی غیر اخلاقی اور غیر مذہبی مثالوں سے باز آجائیں ورنہ دنیا کا امن تباہ ہو جائے گا محفل میں نیورن برگ سے حاجی نزیر صاحب اور محترم چوہدری احسن تارڈ صاحب اور ان کی پوری ٹیم نے خصوصی شرکت کی ۔ مسجد میں بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس محفل مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو منعقد کرنے اور خصوصی انتظامات کرنے پر تمام انتظامیہ مسجد صوفیہ میونخ اور ان کی مدد کرنے والے تمام افراد کو سراہا اور دعاوں سے نوازا ۔ آخر میں ولادت با سعادت آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی میں لنگر محمدی سے مہمانان گرامی کی تواضع کی گئی

حاجی خوشحال خاں اور دیگر انتظامیہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

Loading