Daily Roshni News

میک اپ کرکے ورزش کرنا چہرے کی جلد کو خراب کرسکتا ہے: تحقیق

عام طور پر جم جانے والی خواتین چہرے پر فاؤنڈیشن کا استعمال مناسب سمجھتی ہیں تاہم ماہرین ورزش کے دوران میک اپ کے استعمال کو چہرے کی جلد کیلئے مناسب نہیں سمجھتے۔

ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق  ماہرین کا ماننا ہے کہ خواتین کو جم جانے سے قبل فاؤنڈیشن کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے کیوں کہ جم کے دوران فاؤنڈیشن کا استعمال جلد پر خرابیاں پیدا کرسکتا ہے۔

جرنل آف کاسمیٹک ڈرماٹولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں کالج کی  43 طالبات کو شامل کیا گیا، اس مطالعے میں ماہرین نے ورزش کے دوران فاؤنڈیشن لگانے کے منفی اثرات کا انکشاف کیا۔

مطالعے کیلئے  ورزش کے دوران طالبات کے آدھے چہرے پر فاؤنڈیشن لگایا گیا جب کہ بقیہ آدھے حصے کو میک ا سے پاک رکھا گیا پھر ورزش سے 20 منٹ پہلے اور بعد میں ان  کی جلد کا جائزہ لیا گیا۔

جائزے کے دوران ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ ورزش کے بعد بغیر میک اپ والے چہرے کے مقابلے میک اپ والے چہرے کے حصے کی نمی میں زیادہ اضافہ ہوا۔

تحقیق میں پتا چلا کہ ورزش کے بعد بغیر میک اپ والی جلد پر poresکا سائز بڑھ گیا، ماہرین نے  فاؤنڈیشن لگانے سے ممکنہ pores میں رکاوٹ کی نشاندہی کی۔

اس کے علاوہ ورزش کے دوران بغیر میک اپ والی جلد پر تیل کی سطح میں اضافہ اور میک اپ والی جلد پر تیل کی سطح کمی دیکھنے میں آئی۔

ماہرین  کاماننا ہے کہ  ورزش کے دوران میک اپ لگانے پر تیل کے توازن کو برقرار رکھنے میں بھی رکاوٹ پیش آئی۔

Loading