Daily Roshni News

نصیحت

نصیحت

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )کچھ دن پہلے میرے ایک جاننے والے کے بھائی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی جس کے چار پانچ بچے بھی ہیں😌

طلاق دینے کی جو وجہ سامنے آئی وہ یہ تھی کہ اس عورت کے اپنے دیور مطلب میرے جاننے والے کے چھوٹے بھائی سے ناجائز مراسم تھے جو کہ میں مانتا ہوں بہت ہی غلط اور گھٹیا کردار تھا دونوں کے لئیے😡

مگر مجھے دکھ اس بات کا ہوا کہ گناہ میں تو دونوں ملوث تھے تو سزا ایک کو کیوں دی گئی مرد کو کیوں چھوڑ دیا گیا🤔

کچھ دن بعد اس لڑکے کی رسوائی کو بھلا کے اسکی تو پسند کی کسی لڑکی سے شادی کر دی جائے گی اور وہ ہنسی خوشی رہنے لگے گا مگر اس بیچاری عورت کا کیا بنے گا جو پوری زندگی طلاق اور بدکرداری کا داغ لئیے پیروں میں بیڑیاں باندھے اپنے ماں باپ کے گھر مر کھپ جائے گی😔

میرے ناقص عقل کے مطابق تو اس لڑکے کو یہ سزا دی جاتی کہ اب اسی طلاق یافتہ سے ہی اسکا نکاح پڑھا دیا جاتا تاکہ دونوں کی چھپی ڈھپی محبت کی تکمیل ہوجاتی اور چھپ چھپ کے ملاقوں کو عملی جامہ پہنایا جاتا👍

عورت بھلے ناقص عقل سمجھی جاتی مگر وہ مرد زیادہ سزا کا مستحق تھا جس نے ایک تو یہ گناہ کیا اور دوسرا اپنے بھائی سے بےوفائی اور اسکی عزت کی پامالی کا باعث بنا😌

اس لئیے لڑکیوں اور خواتین کو چاہئے اپنی عزتوں کی خود ہی حفاظت کریں کیونکہ کل کلاں کو ہوس کے پجارے آپکی عزت سے کھیل کے بھی معاشرے میں باوقار جی رہے ہونگے مگر عورت پہ لگا داغ پوری زندگی بھی نہیں دھل سکتا💯

اللہ ہم سب کی عزتوں کی حفاظت فرمائے 🙏

آمین یا رب العالمین 🤲

Loading