Daily Roshni News

نظم۔۔۔لٹریسی سکولوں کے ٹیچرز ۔۔۔شاعر۔۔۔ناصر نظامی

نظم

لٹریسی سکولوں کے ٹیچرز 

شاعر۔۔۔ناصر نظامی

پنجاب کی وزیر اعلی، ذی رتبہ، ذی وقار

لٹریسی سکولوں کے ٹیچروں کی سنو، پکار

ایک مزدور تو لیتا ہے، تیس ہزار، تنخواہ

ستم ظریفی اور استحصال کی دیکھو، انتہا

ان ٹیچروں کو ملتے ہیں، ساڑھے بارہ ہزار

اساتذہ اکرام ہوتے ہیں قوم کا، چہرہ

ملک و قوم کی ترقی سے ان کا رشتہ ہے، گہرا

اساتذہ ہوتے ہیں، قوم کی تشکیل کے، معمار

تعلیم کی بنیاد پر، ہوتی ہیں قومیں، خوشحال

اساتذہ کے حقوق کو نہ کیجیئے، پامال

امن اور سکون سے جینے کے یہ بھی ہیں، حق دار

اگر ختم نہ ہوئی معاشی عدم مساوات

پسماندہ طبقات کے نہ بدلیں گے کبھی، حالات

نہ ہمواری کی دیوار کو، کرنا ہو گا، مسمار

ہم سب کو جلانا ہو گا، اپنے اپنے حصے کا، دیا

کام آئے گا اگلے جہان میں،یہاں جو، دیا

ہم سب کو ادا کرنا ہو گا، اپنا اپنا، کردار

اساتذہ کا مطالبہ، کیا جائے، تسلیم

ان کو بھی برابر کی دی جائے، عزت اور تکریم

ریاست ہوتی ہے، لوگوں کی فلاح کی، ذمہ دار

ناصر نظامی

Loading