Daily Roshni News

نماز قائم کرنے کا حکم ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )نماز قائم کرنے کا حکم ہے۔ اب یہاں نقطہ یہ ہے کہ نماز قائم کرنا اللّٰہ کی یاد قائم کرنا اور اپنے اندر اِس احساس کو جگانا ہے کہ اللّٰہ ہر حال میں مجھے دیکھ رہا ہے اور میری ہر سوچ ہر گمان سے واقف ہے۔ اب اِس نقطے کی کثرت دیکھی جائے تو کثرت یہ ہے کہ اکثر مسلکوں کے لوگ اصرار کرتے ہیں کہ ہمارے طریقے سے پڑھو تو نماز ہوتی ہے ورنہ نماز ہی نہیں ہوتی۔

جس ذات نے بیٹھ کر, لیٹ کر حتّی کہ آنکھوں کے اشارے سے بھی نماز پڑھنے کی اجازت دی اُس کی عبادت کو ہم طریقوں کے ساتھ محدود کر کے کہتے ہیں کہ بس اسی طریقے پر نماز ہوتی ہے اور باقی کسی طریقے پر نماز قبول ہی نہیں ہے۔

بندگی کا نقطہ یہ ہے کہ اللّٰہ کا بندہ بنا جائے۔ جب کوئی اُس کا بندہ بن جاتا ہے تو اُس کا اُٹھنا, بیٹھنا, کھانا, پینا, سونا, جاگنا سب عبادت بن جاتا ہے اور جو اُس کا بندہ نہ بن سکے تو وہ حج کرے یا روزے رکھے یا پانچ وقت نماز پڑھا کرے اُس کا سب عمل بےسُود ہے۔

نقطہ یہ ہے کہ کسی بھی عمل کی نیت اللّٰہ کی ذات ہونی چاہیے

عشق نماز ادا کرنے کا طریقہ سیکھ لو

جس میں قلب کی حضوری ہوتی ہے

لا صلوٰۃ الا بخضورِ قلب معمولی بات نہیں

ڈھونڈو وہ نماز جس میں حضوری ہوتی ہےہالی

Loading