Daily Roshni News

نواز شریف کی کل لندن سے امریکا روانگی کا امکان

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی کل لندن سے امریکا روانگی کا امکان ہے۔

لندن میں نوازشریف اپنی رہائش گاہ سے چیک اپ کےلیے اسپتال روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ حسن نواز بھی تھے۔

نوازشریف گزشتہ شام دبئی سے لندن پہنچے تھے اور اب کل امریکا روانگی کا امکان ہے جہاں وہ تقریباً چار روز قیام کے بعد واپس لندن آئیں گے۔

اپنی رہائش گاہ سے روانگی کے موقع پر مختصر گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ دعا ہے کشمیریوں پرمظالم کا سلسلہ جلد ختم ہو۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نےثابت کردیا بھارتی مظالم انہیں آزادی کےحصول سے نہیں روک سکتے، دنیا کو کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لینا چاہیے اور پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھےگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف لندن میں اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچے تھے جہاں لیگی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔

Loading