وائس چیئرمین پی سی ایف اے الحاج خواجہ محمد نسیم کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستانی طلباء کے اعزاز میں عشائیے۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق)دارالحکومت ویانا کے مقامی پاکستانی ریسٹورنٹ امیز کچن میں پاکستانی کیمونٹی فورم آسٹریا کے وائس چیئرمین الحاج خواجہ محمد نسیم کی جانب سے اپنی سالگرہ کے پرمسرت موقع پر اعلٰی تعلیم کی غرض سے آسٹریا میں آئے طلباء و طالبات کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ اس ُپروقار تقریب میں خواجہ محمد نسیم نے دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کو خوش آمدید کہا۔ پروقار تقریب کا آغاز حافظ عبدالباسط نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ پروگرام کی میزبانی اور انتظامی فرائض پی سی ایف اے کے جنرل سیکرٹری عمران علی مغل، شہروز قریشی اور خواجہ قیص الہی نے بخوبی سرانجام دیے۔ اس موقع پر خواجہ نسیم نے معزز تمام انے والے مہمانوں کا اور طلباؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ دیار غیر میں میں اپنے پاکستانی طلباؤں کا ساتھ دے رہا ہوں۔ ویسے تو یہاں پر بہت ساری جماعتیں ہیں پر پی سی ایف اے کی جانب سے بالخصوص میری جانب سے طلبوں کے لیے ہمیشہ ہم حاضر ہیں۔ایک مہینہ قبل میں نے اس عزم کا ادارہ کیا تھا کہ ہم طلباؤں کو مزید اسٹریا بھر میں مضبوط کریں گے۔اور انے والے نئے طلباؤں کے ساتھ اور موجودہ سینیئر طلباء کے ساتھ اپس میں سب کو ایک ساتھ بٹھا کر ایک دوسرے کے رشتے مزید مستحکم کریں گے۔ تاکہ اپس میں یہ مل بیٹھنے کا سلسلہ اپ کو اپنی مادر علمی کے ساتھ دوبارہ جوڑے۔ ہم اپ کا آسٹریا میں پیشہ وارانہ اور ذاتی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے اپ کا مستقبل میں بھی مرکز بنا رہے ہیں۔ اپ تمام پی سی ایف اے جیسے پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے ادارے کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالیں۔ تقریب میں موجود ہر طلبہ نے خواجہ نسیم سے اپنی محبت کا اظہار نہ صرف مختلف تحائف سے کیا بلکہ ان کے اعزاز میں دعائیہ کلمات بھی کہے۔ پروگرام کے اختتام پر سب نے مل کر کیک کاٹا اور تمام طلباء کی کامیابی،فلسطین و کشمیر اور ملک پاکستان بالخصوص خواجہ نسیم کی عمر درازی کے لیے خصوصی دعائیں کی۔ اخر میں پاکستانی کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔