آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 22ویں میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ میچ چنئی میں کھیلا جارہا ہے جہاں افغانستان پاکستان کے خلاف پہلے بولنگ کرے گا۔
ٹاس کے موقع پر حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد نواز بخار کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اس وقت پاکستان پانچویں پوزیشن جب کہ افغانستان 10ویں پوزیشن پر موجود ہے۔
دونوں ٹیموں کا یہ اپنا اپنا پانچواں میچ ہے، پاکستان کو اب تک دو میں کامیابی اور دو میں شکست جب کہ افغانستان کو 1 میں جیت اور تین میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔