Daily Roshni News

وٹامن اے،سی اور ای۔۔۔تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک

(Antioxidant Vitamins A,C & E) وٹامن اے،سی اور ای

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ وٹامن اے،سی اور ای۔۔۔تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک ) یوں تو وٹامنز اور معدنیات دو اہم قسم کے غذائی اجزاء ہیں، جو انسانی جسم کو زندہ رہنے اور صحت مند رکھنے کےلئے بہت ضروری ہوتے ہیں.

👈 وٹامن کی دو اقسام ہوتی ہیں۔

1: فیٹ سولیبل وٹامن : مطلب چربی کی صورت میں سٹور ھونے والے وٹامن جیسے وٹامن A.D.E.K وغیرہ

2: واٹر سولیبل وٹامن: مطلب پانی میں حل ہو کر جسم سے خارج ہو جانے والے وٹامن جیسے وٹامن B ,C وغیرہ

👈 ٹوٹل 13 ضروری وٹامنز ہوتے ہیں، جن میں وٹامن اے ،سی اور ای بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، وٹامن D اور B 12 کی اہمیت پر پہلے ہی سے تحریر لکھ چکا ہوں ، آج ہم وٹامن اے، سی اور ای کی اہمیت کو سمجھیں گئے ، یہ تین وٹامنز اینٹی آکسیڈنٹ ہیں اور قوت معدافت کو بڑھاتے ہیں اور بیماریوں کو روکتے ہیں یا بیماری کی شدت کو کم کرتے ہیں۔

👈 وٹامن اے   ( Vitamin A )

وٹامن اے ایک اہم فیٹ سولیبل وٹامن ہے جو صحت مند جلد، بالوں اور آنکھوں کے لیے ضروری ہے۔ یہ وٹامن جسم کو انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتا ہے اور جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ وٹامن اے بیماریوں سے بچاو کیلئے بھی اہم ہے ، وٹامن اے کی کمی سے رات کی بینائی میں مسلئہ یا شب کوری کا مسلئہ، کمزور قوت مدافعت، جلد خشک ہو جانا اور بالوں کے گرنے کا مسلئہ ہو سکتا ہے۔

وٹامن اے کے ذرائع

وٹامن اے گاجر، پالک، دودھ، انڈے ، گھی ، مکھن ، مچھلی کلیجی اور  جانوروں کی چربی میں کثرت سے پایا جاتا ہے۔

👈 وٹامن سی  ( vitamin C )

وٹامن سی ایک اہم واٹر سو لیبل وٹامن ہے، وٹامن سی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ وٹامن جسم کو آئرن کو جذب کرنے میں مدد کرتا ہے اور یہ جلد ، مسوڑھوں اور ھڈیوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

وٹامن سی کی کمی بہت سے مسائل کا سبب بن سکتی ہے جیسے کہ  مسوڑھوں سے خون نکلنا ، مسوڑھوں میں سوزش ہوجانا، دانتوں کا کمزور اورخراب ہونا ، زخم کا ٹھیک نہ ہونا، تھکاوٹ جسمانی کمزوری کا ہونا، بالوں کا گرنا ، خشک جلد کا ہونا، خون کی کمی، اور جلد پر چھوٹے سرخ دھبے   وٹامن سی کی شدید کمی کو سکروی (scurvy) کہا جاتا ہے۔

وٹامن سی کے ذرائع

وٹامن سی: سنترا، مالٹا، آم، پپیتا ، لیموں ،امرود  اور کینو وغیرہ میں کثرت سے پایا جاتا ہے۔

👈 وٹامن ای     ( Vitamin E )

یہ بھی فیٹ سولیبل اور ایک اینٹی آکسیڈنٹ وٹامن ہے ، جو قوت معدافعت کو بڑھاتا ہے ، انفیکشن اور کینسر سے بچاتا ہے۔ وٹامن ای جلد بالوں اور  جنسی صحت کیلئے بہت اہم ہوتا ہے، وٹامن ای کی کمی سے جلد کھردری اور بالوں کے گرنے کا مسلئہ ہو سکتا ہے، وٹامن ای کی کمی سے مردانہ جنسی خواہش کی کمی ، سپرم یا جراثیم کی تعداد کا مسئلہ ہو سکتا ہے ، جس سے بانجھ پن کا مسلئہ ہوتا ہے۔

وٹامن ای کے ذرائع

وٹامن ای : آکسیڈائیزڈ تیل، پالم آئل، بادام، اخروٹ اور انڈے کی زردی میں کثرت سے  پایا جاتا ہے۔

👈 وٹامن اے سی اور ای کے سپلیمنٹس کیلئے ٹپس

پہلے بہتر تو یہ ہے کہ وٹامنز کی ضرورت کیلئے وٹامنز سے بھرپور غذائیں کا استعمال کرنا چاہیے، خوراک میں جیسے پھل فروٹ ،سلاد ، کچی سبزیاں ، دودھ ، دہی ،انڈا ، گوشت مچھلی وغیرہ کو بھی اپنی خوراک میں شامل کرنا چاہیے۔

باقی جن لوگوں کو لگتا ہے کہ ان کی خوراک زیادہ اچھی نہیں ہے, اور ان کو وٹامنز کی کمی ہو سکتی ہے، پھر وہ درج ذیل وٹامنز کے سپلیمنٹس لے سکتے ہیں۔

Rx  ہوالشافی

1)Cap/Tab Surbex-Z, polybion Z, Vitrum Theragran ultra,Revitale Multi etc

یہ ملٹی وٹامنز ہیں ، آپ لوگ ان میں سے کوئی ایک ملٹی وٹامنز لے سکتے ہیں ،ایک ٹیبلٹ یا کیپسول روزانہ صبح کھانے کے بعد لینا زیادہ بہتر ہوتا ہے، باقی ملٹی وٹامنز رات کو بھی لیں سکتے ہیں۔ سارا سال بھی ملٹی وٹامنز لیا جا سکتا ہے ، یا سال میں 2، 3 مہینے کا وقفہ بھی کر سکتے ہیں۔

2)Cap Evion 400mg ( ایک روزانہ صبح کھانے کے بعد )

اس کیپسول میں وٹامن ای ہوتا ہے ، جو جلد بالوں اور جنسی صحت ، سپرم ،  ٹیسٹوسٹیرون ، جلد اور قوت مدافعت کے لیے اچھا مانا جاتا ہے۔ اس کیپسول کو سال میں 3 مہینے کےلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

3) Tab Cecon ( Vitamin C 500mg)

اس ٹیبلیٹ میں وٹامن سی 500 ملی گرام میں ہوتا ہے اور اس ٹیبلیٹ کو کھانے کے دوران یا ساتھ روزانہ دن میں ایک دفعہ لیا جا سکتا ہے۔

👈 ان سپلیمنٹس کے سائیڈ ایفیکٹ !

ان سپلیمنٹس کے عموماً کوئی سنجیدہ سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوتے ، البتہ کچھ لوگوں کو ہلکے سے سائیڈ ایفیکٹ ہو سکتے ہیں جیسے کہ گیس ، متلی ، سر درد ، قبض یا پیٹ میں مڑروڑ اور الرجی بھی ہو سکتی ہے، اور ملٹی وٹامنز لینے سے پیشاب کا رنگ پیلا آتا ہے جو کہ پریشانی کی بات نہیں ہے ۔

یاد رکھیں صرف وٹامنز کی کمی کی ہی صورت میں وٹامنز کے سپلیمنٹ لینے  سے فائدا ہوتا ہے۔۔لہٰذا کسی بھی جسمانی یا نفسیاتی بیماری کی تشخیص و علاج کیلئے ڈاکٹر سے رجوع کریں ، شکریہ

Regards Dr Akhtar Malik

follow me Akhtar Rasheed

Whatsapp for consultation 

03041574655

Loading