Daily Roshni News

وہ بہترین ایجادات جو خواتین نے کی تھیں

ہر سال خواتین کا عالمی دن 8 مارچ کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد صنفی مساوات، خواتین کے خلاف تشدد اور دیگر مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔

مگر اس دن کا ایک مقصد معاشرے کے ہر شعبے میں خواتین کی کامیابیوں کو منانا بھی ہے۔

مگر سائنس کے شعبے میں اکثر خواتین کی ایجادات کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

تو ایسی ایجادات کے بارے میں جانیں جو خواتین نے کی تھیں مگر بیشتر افراد کو اس کا علم نہیں۔

وائی فائی، جی پی ایس اور بلیو ٹوتھ

ایک امریکی اداکارہ کو وائی فائی کا موجد تصور کیا جاتا ہے / فائل فوٹو
ایک امریکی اداکارہ کو وائی فائی کا موجد تصور کیا جاتا ہے / فائل فوٹو

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر ایک امریکی اداکارہ Hedy Lamarr کو وائی فائی، جی پی ایس اور بلیو ٹوتھ کی موجد قرار دیا جاتا ہے۔

دوسری جنگ عظیم کے دوران Hedy Lamarr اپنی جانب سے امریکی حکومت کی مدد کرنا چاہتی تھیں اور اس کے لیے انہوں نے ایک اور فرد کے ساتھ ملکر فریکوئنسی ہوپنگ ٹیکنالوجی تیار کی۔

اس ٹیکنالوجی کا مقصد میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے میں مدد فراہم کرنا تھا مگر اس سے وائرلیس کمیونیکیشن ٹیکنالوجی جیسے وائی فائی، جی پی ایس اور بلیو ٹوتھ کی تیاری کا راستہ کھل گیا۔

کمپیوٹر پروگرامنگ

ایک امریکی خاتون کو کمپیوٹر پروگرامنگ کا بانی مانا جاتا ہے / فائل فوٹو
ایک امریکی خاتون کو کمپیوٹر پروگرامنگ کا بانی مانا جاتا ہے / فائل فوٹو

گریس ہوپر امریکی بحریہ میں کام کرتی تھیں اور انہیں نے دنیا کا پہلا compiler تیار کیا تھا، جس سے کمپیوٹر کوڈ کو ترجمہ کرکے کمپیوٹرز کے لیے پروگرامنگ ممکن ہوگئی۔

ان کے تحقیقی کام کے باعث اولین کمپیوٹر پروگرامنگ لینگوئجز کی تیاری ممکن ہوئی۔

ونڈ شیلڈ وائپر

ونڈ شیلڈ کی ایجاد کی وجہ کافی دلچسپ ہے / فائل فوٹو
ونڈ شیلڈ کی ایجاد کی وجہ کافی دلچسپ ہے / فائل فوٹو

نیویارک کے دورے کے دوران ریاست الاباما سے تعلق رکھنے والی خاتون میری اینڈرسن نے دریافت کیا کہ بس ڈرائیور برفباری کے دوران باہر کے منظر کو دیکھ نہیں پاتے۔

اس زمانے میں ڈرائیورز کو کھڑکی کھول کرکے ونڈ شیلڈ کو صاف کرنا پڑتا تھا اور اسی کو دیکھتے ہوئے میری اینڈرسن نے لکڑی اور ربڑ سے بنے وائپر ڈیزائن کیے جو بارش اور برف کو ایک لیور دبانے پر کھڑکی صاف کر دیتے تھے۔

مونوپلی

اس بورڈ گیم کی ایجاد احجاج کے طور پر ہوئی / فائل فوٹو
اس بورڈ گیم کی ایجاد احجاج کے طور پر ہوئی / فائل فوٹو

اس معروف بورڈ گیم کو ایلزبتھ میگی نے ڈیزائن کیا تھا۔

انہوں نے اس گیم کو مردوں کی اجارہ داری کے خلاف احتجاجاً تیار کیا تھا اور اسی لیے اس کا نام مونوپلی رکھا۔

ڈش واشر

ملازموں سے تنگ خاتون نے ڈش واشر کو ایجاد کیا / فائل فوٹو
ملازموں سے تنگ خاتون نے ڈش واشر کو ایجاد کیا / فائل فوٹو

1880 کی دہائی میں Josephine Cochrane نامی خاتون نے ڈش واشر کو ایجاد کیا۔

وہ اپنے ملازموں سے تنگ تھیں جو دھونے کے دوران برتنوں کو نقصان پہنچاتے تھے تو انہوں نے خود انہیں آسانی سے دھونے کے لیے موٹر سے چلنے والا ڈش واشر تیار کیا اور اس کا پیٹنٹ بھی درج کرایا۔

ہوم سکیورٹی سسٹم

ہوم سکیورٹی سسٹم کو ایک نرس نے ایجاد کیا / فائل فوٹو
ہوم سکیورٹی سسٹم کو ایک نرس نے ایجاد کیا / فائل فوٹو

1960 کی دہائی میں نرس کے طور پر کام کرنے والی ماری وین برٹن کی ملازمت کے اوقات ان کے شوہر سے مختلف تھے۔

ان کے شوہر البرٹ براؤن الیکٹرونکس ٹیکنیشن تھے اور نیویارک میں واقع اپنے گھر میں تنہا رہنے سے فکرمند ماری وان برٹن نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر ایک سکیورٹی سسٹم تیار کیا۔

ددونوں نے ایک کیمرے پر مشتمل اس سسٹم کا پیٹنٹ اپنے نام پر درج کرایا جو گھر کے باہری حصے کو اسکین کرکے لائیو ویڈیو گھر کے اندر ٹی وی پر بھیجتا۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹو وے ویڈیو آلہ بھی تیار کیا جو گھر والوں کو دروازے کے باہر موجود افراد سے بات کرنے کی سہولت فراہم کرتا اور اسی سے وہ دروازے کو کھول دیتے۔

پیر سے کھلنے والے کچرا دان

اس طرح کا کچرا دان 1900 کی دہائی میں تیار ہوا / فائل فوٹو
اس طرح کا کچرا دان 1900 کی دہائی میں تیار ہوا / فائل فوٹو

للین گلبرٹ نے 1900 کی دہائی میں ایسی مصنوعات تیار کی تھیں جو دفتری اور گھریلو کاموں میں مددگار ثابت ہوتی تھیں۔

انہوں نے ہی فریج کے دروازے کے اندر شیلف کا ڈیزائن پیش کیا جبکہ ایسا کچرا دان بھی تیار کیا جسے پیر دبا کر کھولا جا سکتا تھا۔

ڈسپوز ایبل ڈائیپر

ڈسپوزایبل ڈائیپر کی ایجاد 1946 میں ہوئی / فائل فوٹو
ڈسپوزایبل ڈائیپر کی ایجاد 1946 میں ہوئی / فائل فوٹو

1946 میں Marion Donovan نے ایک واٹر پروف ڈائپر کور کو ڈیزائن کیا جس کی تیاری کے لیے نائیلون پیرا شوٹ کپڑے اور پلاسٹک کو استعمال کیا جاتا۔

اس ڈائپر کو 1949 میں متعارف کرایا جو اس وقت تو معروف نہیں ہو سکا مگر ایک دہائی بعد ایک کمپنی نے اس کی مدد سے ڈائیپر تیار کرکے دنیا بھر میں ان کا استعمال عام کر دیا۔

وائٹنر

اس کی ایجاد ایک سیکرٹری نے کی / فائل فوٹو
اس کی ایجاد ایک سیکرٹری نے کی / فائل فوٹو

آج کل کاغذ پر لکھی تحریر میں غلطیوں کو درست کرنے کے لیے وائٹنر کا استعمال عام کیا جاتا ہے، جسے 1950 کی دہائی میں Bette Nesmith Graham نامی خاتون نے ایجاد کیا تھا۔

یہ خاتون سیکرٹری کے طور پر کام کرتی تھیں اور غلطی ہونے پر انہیں پیپر پر دوبارہ ٹائپنگ کرنا پڑتی تھی اور اسی مشکل کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ایک پینٹ فارمولا اپنے نام پیٹنٹ کرایا جس سے وہ غلطیوں کو چھپا لیتی تھیں۔

Loading