Daily Roshni News

وہ عظیم سپہ سالار جن کے جسم میں ایک انچ بھی جگہ راہ خدا میں زخموں سے خالی نہ ہو …!!

وہ عظیم سپہ سالار جن کے جسم میں ایک انچ بھی جگہ راہ خدا میں زخموں سے خالی نہ ہو …!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )حضرت خالد بن ولید رضی اللّٰہ عنہ ملّتِ اسلامیہ کے وہ عظیم جرنیل تھے جنہوں  نے قیصر و کسریٰ کے تخت و تاج کو اپنے پاؤں سے روند ڈالا روم، ایران کے شاہی محلّات اپنے گھوڑوں کی ٹاپ سے روند ڈالے

جب حضرت خالد بن ولید رضی اللّٰہ عنہ کا انتقال ہوا اور انتقال کی خبر جب مدینہ منورہ پہنچی تو ہر طرف کہرام مچ گیا ۔

حضرت خالد بن ولید رضی اللّٰہ عنہ کو جب قبر میں اتارا جارہا تھا تو لوگوں نے یہ منظر بھی دیکھا کہ آپ رضی اللّٰہ عنہ کا گھوڑا ’’اشجر‘‘ جس پر بیٹھ کے آپ نے تمام جنگیں لڑیں ، وہ بھی آنسو بہارہا تھا

ایک ناقابلِ شکست اور نڈر جرنیل کو تاریخ آج بھی خالد بن ولید کے نام سے یاد کرتی ہے

وہ جرنیل جنکی رگ رگ میں جنگی اور حربی حکمتیں سمائی ہوئیں تھیں♥️

صحرائے عرب سے اُٹھا, روما پہ چھا گیا

میدانِ جنگ کا وہ تھا بیباک شہسوار

ایران سے اُلجھا تھا وہ روما سے بھی اُلجھا

ہر بار ہو گیا تھا فتح سے وہ ہمکنار

شہرت کی طلب تھی نہ درہم و دینار کی

خالد تو فقط رب کی رضا کا تھا طلبگار “وسیم حجازی”

١٨ -رمضان المبارک

یوم وفات صحابی رسول حضرت خالد بن ولید رضی اللّٰہ عنہ

Loading